مودی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع‘ نومنسٹروں کی ترقی ‘ چار مملکتی وزراء کابینہ میں شامل

نئی دہلی: آج یہاں راشٹرا پتی بھون میں نریندر مودی حکومت کی کابینہ میں توسیع اور بڑے پیمانے پر ردوبدل کیاگیا ہے۔

نئے وزراء کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند نے حلف دلایا۔

سال2019میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت کی کام کاج میں بہتری لانے کی غرض سے کابینہ توسیع اور ردوبدل کا بڑے پیمانے پر یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔ اتوار کے روز راشٹرا پتی بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران نو نئے چہروں کو مرکزی کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔

نئے چہروں کے بشمول سابق چیف آف ممبئی پولیس ستیا پال سنگھ‘ سابق ہوم سکریٹری آر کے سنگھ‘ سابق ائی ایف ایس افیسر ہردیپ پوری‘ اور سابق ائی اے ایس الفانسوکانتھامن کو کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔ دھرمیندر پردھان‘ پیوش گوئل‘ نرملا سیتا رمن‘ مختار عباس نقوی کو کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔

راشٹرپتی بھون میں حلف لینے والے نئے کابینی وزراء میں اشونی کمار چوبے‘شیو پرتاب شکلہ‘ویریندر کمار‘ اننت کمار ہیگڈے‘کے نام بھی شامل ہیں۔

خبر ہے کہ ریلوے منسٹر سریش پربھو کو باہر کا راستہ دیکھا دیاگیا ہے۔ سریش پربھو نے ریلوے منسٹری سے استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔

انہوں نے استعفیٰ دینے کے بعد محکمہ ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پرمسرت کا اظہار بھی کیا۔