مودی پر بنائے گئے بیہودہ کارٹونس کے خلاف بی جے پی ایف آئی آر درج کروائی

بنگلورو: ٹوئٹر پروزیراعظم نریندر مودی کے بیہودہ کارٹونس پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف بھارتیہ جنتاپارٹی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔کرناٹک بی جے پی کے ائی ٹی سل ٹیم نے میتش پٹیل پر ان کے کارٹونس کی وجہہ سے شکایت درج کروائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مودی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پورے ملک میں پٹیل کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔کارٹو ن میں متیش نے حالیہ عرصہ میں اے بی وی پی کی جانب سے شہید کی بیٹی کو دی گئی عصمت ریزی کی دھمکیوں کا حوالہ دیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی ترجمان ائی پی سنگھ جس کاتعلق گومتی نگر کے وشیش کھنڈ سے ہے نے پٹیل پر عام آدمی پارٹی کا رکن کی جانب سے ٹوئٹر پر کارٹون پوسٹ کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے ویبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کرایاتھا۔

پولیس نے پٹیل کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس پر ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67Aاور عوامی نمائندگی ایک کے سیکشن 125نافذ کیا ہے ۔