پوری( اڈیشہ): نریند ر مودی حکومت پرہندوستان کی خود مختار ی اور سامراجی امریکہ کے پاس رہن رکھ دینے کا الزام عائدکرتے ہوئے سی ائی ٹی یو نے آج اپنے منصوبہ کا اعلان کیاکہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کردی جائے گی جس کی وجہہ سے بیروزگاری افراط زر‘ معاشی انتشار اورفرقہ پرست پروپگنڈوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ہندوستانی شعبہ تجارت کی افتتاحی دن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی انحطاط جو مختلف شعبوں میں نظر آرہا ہے یہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ سی ائی ٹی یو نے مزدور طبقہ پر زوردیا کہ وہ مرکزکے خلاف اپنی جدوجہد میں شدت پیدا کریں۔
صدر سی ائی ٹی یو اے کے مدمنا بھن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ سامراجی امریکہ کا غلبہ ترقی پذیر ممالک جیسے ہندوستان پر مزدور طبقہ کے حقوق کو کچل رہا ہے اور وہ فراخ دل پالیسیاں مزدور طبقے کے حقوق سے انہیں محروم کررہی ہیں۔