بھیراچ۔ چہارشنبہ کی صبح ایک شخص اپنے ساتھ پٹرول لے کر بینک میں داخل ہوا۔ اس نے بینک ملازمین سے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پندرہ لاکھ دینے کا وعدہ کیاتھا مگر ابھی تک وہ پیسے ملے نہیں۔ اب میں بینک میںآگ لگادوں گا‘ آپ لوگ باہر نکل جائیں۔
اس کے بعد مذکورہ شخص نے سارا پٹرول بینک میں چھڑ ک دیا۔ او راس نے آگ لگانے کی بھی کوشش کی ۔ یہ دیکھتے ہی وہاں پر کھڑے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس میں کچھ لوگوں کو معمولی زخم بھی ائے ۔ اسکے بعد بینک کے کچھ ملازمین نے دوڑ کر مذکورہ نوجوان کو پکڑلیا۔
کچھ دیر بعد موقع پر پولیس پہنچی اور اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ اس کی شناخت دھنراج پورگاؤں کے ساکن موجی لال والد رام بالک کے طور پر کی ہے۔ بینک منیجر نین کمار کا کہناہے کہ اس نوجوان کا بینک میں کوئی اکاونٹ بھی نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق اس نوجوانی کا دماغی توازن خراب ہے۔
گھر والے بھی پولیس تھانہ پہنچ گئی ہیں او رمعاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔