یانگون۔وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز آخری مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کی مزار پر حاضری دی اور کالی مندر میں بھی پوجا کی ‘ نریندر مودی میانمار کے تین روز ہ دورے پر ہیں اور جمعرات کے روز ان سرگرمیوں کو انجام دینے کے بعد وطن واپس لوٹ گئے۔
At the Mazar of Bahadur Shah Zafar. pic.twitter.com/xUPubNo6s0
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2017
بعدازاں وزیراعظم مودی نے جولائی1947کی جنگ آزادی کے دوران مارے گئے شہیدوں کو بھی شردھانجلی پیش کرنے کے لئے شہیدوں کے میوزیم پہنچے جو اون سان کے نام سے موسوم ہے ‘ جو ریاست کی موجودہ کونسلر اور نوبل انعام یافتہ اونگ سان سوکی کے والد تھے۔
I thank Daw Aung San Suu Kyi for the special gesture of showing me around the Bogyoke Aung San Museum. Paid tributes to General Aung San. pic.twitter.com/8j6sBdNkXB
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2017
Delighted to visit Myanmar’s cultural landmark, the Shwedagon Pagoda. pic.twitter.com/gf4XITlSx3
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2017
خصوصی طور پر مذکورہ میوزیم میں ایک تقریب کا بھی انعقاد عمل میں لایاگیاتھا جس میں سوکی ‘ نے پی ٹاو نے بھی شرکت کی۔ یہ سوکی کے والد کی آخری قیام گاہ تھا جہاں پر انگ سان سوکی پرورش پائی ۔
Performed Puja at Yangon's Kalibari Temple. Feeling extremely blessed. pic.twitter.com/iLRVoCekZw
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2017
وزیر اعظم نریند رمودی نے شری کالی مندر میں پوجا کی جس کو 1871میں ٹامل کے لوگوں نے تعمیر کیاتھا جب یہا ں پر انگریزوں کی حکومت تھی اور یہ برٹش انڈیا کا ہی حصہ تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے آخری حصہ میں انہوں نے مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کی مزار پر پہنچ کر گلہائے عقید ت بھی پیش کی اور اس کے بعد ہندوستان واپس لوٹ گئے۔
ایک روز قبل مودی نے سوکی کے ساتھ گیارہ معاہدہ پر دستخط کی۔