کنور( ہماچل پردیش): وزیراعظم نریندرمودی نے ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں دیوالی کے اہم موقع پرانڈو۔ تبت بارڈر پولیس ( ائی ٹی بی پی)انڈین آرمی اور ڈوگرا اسکاٹ کے جوانوں سے آج ملاقات کی ۔
وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ’’ ائی ٹی پی بی عہدیدار اوربہادر فوجی جوانوں کے ساتھ سمڈو‘ ضلع کنور ہماچل پردیش میں دیوالی منائی‘ جئے جوان جئے ہند‘‘۔انہوں نے مزیدلکھا کہ ’’ غیرمعلنہ شیڈول کے تحت چانگو گاؤں کو سمڈو کے قریب میں توقف کے موقع پر عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرنااور عوام کی جانب سے والہانہ استقبالیہ نے مجھے جذبات کردیا‘‘۔
وطن کی حفاظت کررہے مصلح جوانوں کو اظہار یگانگت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اتوار کے روز اس سال کی دیوالی کو فوجیوں کے نام سے موسوم کیا۔ریڈیو پر پیش کئے جانے والے پروگرام’’ من کی بات‘‘ کے پچیسویں ایڈیشن کے موقع پر ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ان کا دل فوجی جوانوں کی مبارکباد اور پیار سے بھر گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ’’ یہ دیوالی فوجی جوانوں کے نام موسوم کرنے کے لئے #Sandesh2Soldiresکا ہیش ٹاگ کا استعمال کرتے ہوئے ہر ہندوستانی شہری نے فوجیوں سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر واقعہ سیاچن کے ساتھ امرتسر کے ڈوگرا وار یادگار پر متعین انڈین آرمی فوجی جوانو ں کے ساتھ وقت بتایاتھا۔
سال2014میں سیاچن کے دورے سے قبل انہوں نے سری نگر کا بھی دورہ کرتے ہوئے جموں او رکشمیر سیلات متاثرین سے اظہار یگانگت بھی کیاتھا ۔اس ہفتے کے اوئل میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’’ فوجیوں کے نام پیغام ‘‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی تھی تاکہ ہندوستان کے سرحد پر متعین فوجی جوانوں کو دیوالی کی مبارکباد کاپیغام ارسال کیاجاسکے۔
اس تحریک کاحصہ بنتے ہوئے ممتاز فلمی اداکار عامر خان‘ سلمان خان ‘ اکشے کمار اوردیگر یونین منسٹرس نے وزیراعظم مودی کو ٹیاگ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اس طرح کے پیغام ارسال کئے تھے۔