نئی دہلی : فوجی جوانو ں کو خراب کھانا مہیا کر نے کی شکایت پر بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کو فوج سے برطرف کردیا گیاانہو ں نے وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور وارانسی سے مودی کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وارانسی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے جتنے وعدے کئے تھے ان میں سے اب تک کتنے وعدوں کو پوار کیاگیا ہے ۔
تیج بہادر یادو نے کہا کہ یہ ایک برابری کی جنگ ہے ایک طرف آپ کے پاس ( میں ) اصلی چوکیدار ہے اور دوسری طرف نقلی چوکیدار ( مودی ) ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے آزاد امیدوا رکی حیثیت سے کھڑنے کو ترجیح دی ۔ سابق فوجی بہادر یادو نے کہا کہ ان کا مقصد جتینا یا ہارنا نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مودی حکومت فوجیوں کے لئے ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی فوجی جوانو ں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن انہوں نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ تیج بہادر یادو 2017ء میں جمو ں و کشمیر میں تعیناتی کے دوران فیس بک پر فوج میں خراب کھانے فراہم کرنے کی شکایت کی تھی ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ فوج کے سینئر افسران فوج کیلئے دی جانے والی دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کردیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاتھا کہ انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیاگیا اور فوج کی خراب حالت کوبے نقاب کرنے پر ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ فوج نے تیج بہادر کے الزامات کو خارج کردیا تھا اور انہیں ایک مختصر کورٹ مارشل کے بعد انہیں نوکری برخواست کردیاگیا تھا ۔