پٹرول کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ پر قابو پانے میں مرکز کی مودی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ حالانکہ مرکز نے پانچ روپئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیاہے جس میں ڈھائی روپئے ریاستی حکومتوں کے بھی شامل ہیں مگر غیربی جے پی ریاستوں نے مرکز کی اس تجویز کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیاتھا ۔
مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ مرکز کی جانب سے پٹرول او ر ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپئے کمی کا اعلان کرنے کے فوری بعد سے مسلسل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
مگر مرکزی وزرا جویوپی اے کے دور میں اپوزیشن لیڈران میں شمار کئے جاتے تھے ‘ پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ جب یہ اپوزیشن میں تھے اسوقت انہوں نے پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف زبردست احتجاج کیاتھا۔
اور اب جبکہ خو د منسٹربنے ہوئے ہیں تو مذکورہ بڑھتی قیمتوں پر کچھ بولنے سے صاف انکار کررہے ہیں۔
مرکزی وزراء سمرتی ایرانی‘ پرکاش جاوڈیکر‘ ارون جیٹلی اور سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی جو اس وقت گجرات کے چیف منسٹر تھے پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر بی جے پی کے جاری احتجاج کے دوران صف اول میں نظر آرہی تھے۔
ان دنوں سابق میں بی جے پی کے مذکورہ قائدین کے دئے گئے بیانات کا ایک ویڈیو تیزی کیساتھ سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہا ہے جس کا آپ بھی مشاہدہ کرلیں۔ پیش ہے ویڈیو