مودی حکومت جمعہ (1 فروری) کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ لوک سبھا میں ارون جیٹلی کی جگہ وزارت خزانہ سنبھال رہے پیوش گوئل اس بار اسپیچ پڑھیں گے۔ روایت کے مطابق، انتخابات کے بعد آنے والی حکومت ہی مکمل بجٹ پیش کرےگی۔ ایسی امید ہے کہ حکومت عبوری بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں کے لئے متعدد بڑے اعلان کر سکتی ہے۔ لوک سبھا میں صبح 11 بجے عبوری بجٹ پیش ہوگا۔
مانا جا رہا ہے کہ مودی حکومت بجٹ میں یونیورسل بیسک انکم کا اعلان کر سکتی ہے۔ حال ہی میں راجستھان حکومت نے اسے نافذ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے موجودہ مدت کار میں یہ آخری بجٹ ہوگا۔
گزشتہ ہفتے ہی ریلوے وزیر پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کا عبوری بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پانچ بجٹ پیش کئے ہیں۔