مودی حکومت نے کشمیر میں حالات خراب کردئے ہیں: ڈاکٹر منموہن سنگھ 

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے معا شی محاذ پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے جموں و کشمیرمیں حالات خراب ہونے کے لئے بھی ذمہ دار ٹھرایا ہے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم پڑوسی ملکوں کے سا تھ بہتر تعلقات بنانے چا ہئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں حالات خراب ہوگئے ہیں ۔

اتنے خراب حالات تاریخ میں پہلی بار ہو ئے ہیں ۔اس کی وجہ سے ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں ۔ اورملک میں داخلی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔