اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹر ویودیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مودی حکومت اینٹی مسلم او راینٹی پاکستان ہے ۔ عمران خان نے الزام لگا یا کہ ہندوستان میں انتخابات قریب ہے اس لئے پاکستان مخالفت دکھا رہا ہے ۔ انہوں نے اس انٹرویو میں سکھ شردھالوؤں کیلئے کھولی گئی کرتا پور سرحد اور ممبئی حملوں کا بھی ذکر کیا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی رولنگ پارٹی اینٹی مسلم اینٹی پاکستان ہے۔ عمران خان سے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائینڈ لشکر طیبہ کے دہشت گرد ذکی الرحمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ممبئی حملوں کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ عمران خان نے کہا کہ اس کیس کا حل نکلنا پاکستان کے حق میں بھی بہتر ہے کیونکہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی ۔