مشہور مزاحیہ فن کار ابھجیت گنگولی نے مزاحیہ انداز میں ہی اس بات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کیا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں خوف کا ماحول چاروں طرف پھیلا ہوا ہے۔
گنگولی نے اپنی اس پیش کش کے دوران اس بات کا مزاحیہ انداز میں ہی صحیح مگر واضح طور پر یہ بات ثابت کردی کہ سابق میں اگر ہم وزیراعظم کے ساتھ بدسلوکی والا رویہ بھی اپناتے تو ہمیں ڈر نہیں لگتا مگر فی الحال جی جی کے انداز میں بات کرتے ہوئے اگر ہم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو ہم پر ڈر او رخوف لازم ہوجاتا ہے۔
گنگولی نے کہاکہ غلط فیصلے کو بھی آندھے بھگت ا س طرح قبول کررہے ہیں جیسے تہوار کا موقع ہو۔ گنگولی کا اشارہ جی ایس ٹی کی لانچنگ کے موقع پر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے منعقد کئے گئے جشن کی طرف اشارہ تھا۔
اسٹانڈ آپ کامیڈین ابھجیت گنگولی نے اپنے پروگرام کی شروعات ہی وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق بات کرنے کی اجازت سے شروع کی۔گنگولی کا کہنا ہے کہ مودی جی کوئی خاص دقعت نہیں ہے وہ لوگوں کو کام دیتے رہتے ہیں۔ کبھی نوٹ بدلاؤ‘ کبھی ادھار بناؤ یاپھر آدھار کو پین کارڈ سے لنک کرو‘ وغیرہ وغیرہ ‘ اور ایسا محسوس ہوتا ہے وہ وزیراعظم صرف اسلئے بنیں ہیں کہ مودی جی آرام کریں گے اور ہم کام کریں گے۔
مودی جی بگ باس ہیں جو ہمیں ٹاسک دیتے رہتے ہیں ‘ تاکہ ہمارا من بنارہے ۔ملاحظہ ہو یا ویڈیو