مودی جھوٹ پھیلاکر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ چدمبرم

نئی دہلی- کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی سچ بولنے کے بجائے صر ف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
 چدمبرم نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ مسٹر مودی ملک کے عوام کو اصلیت نہیں بتا رہے ہیں اور نہ ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے اچھے دنوں کے وعدے کا کیا ہوا۔نہ ہی وہ ملک کی معیشت کی حالت پر کچھ بول رہے ہیں۔ وہ صرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مایوسی کی فہرست میں ایک اور سچ جڑ گیا ہے ۔ مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کی شرح فروری 2019میں منفی رہی ہے ۔
یہی سلسلہ مارچ میں بھی جاری رہا۔ مودی کے پاس اچھے دن کے وعدے اور معیشت کے بارے میں بات کہنے کے لئے ابھی کچھ وقت ہے ۔
میرااندازہ ہے وہ نہیں بولیں گے ۔سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ مسٹر مودی جھوٹ پھیلانے اور مخالفین کو گالی دینے میں مصروف رہتے ہیں۔
وہ ملازمتوں کے بارے میں، کسانوں کی حالت زار یا خواتین کی حفاظت پر کچھ نہیں بولیں گے ۔ دلتوں، اقلیتوں یا لوگوں کے کسی دیگر مسئلہ پر کچھ نہیں بولیں گے