واشنگٹن۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ جاپان میں منعقد شدنی G20 چوٹی کانفرنس کے دوران ملاقات سے اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں قائدین نے ہند ۔ امریکی حکمت عملی کی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کا عہد کیا۔ وائیٹ ہاؤز نے جمعہ کو کہا کہ ٹرمپ نے مودی سے ٹیلیفون پر ربط کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں فتح پر مبارکباد دی۔