نئی دہلی-وزیر اعظم نریندر مودی نے تبدیلی کے لئے کام کرنے والی اور 2018 میں ملک و دنیا چھوڑنے والی شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ تبدیلی کے نقیب ہوتے ہیں اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں اور ان سے ترغیب حاصل کرنے کے لئے وہ مثبت سوچ والی ویب سائٹ ضرور دیکھتے ہیں۔
مسٹر نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات ” کی 51 ویں قسط میں آج کہا کہ اس طرح کے کچھ لوگ حالیہ دنوں میں ملک سے جدا ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں چنئی کے ڈاکٹر جیاچندرن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبرکو ان کا انتقال ہو گیا۔ ڈاکٹر جیاچندرن غریبوں کا بہت سستے میں علاج کرتے تھے اور غریبوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے ۔
یہاں تک کہ ان کے پاس علاج کے لئے آنے والے بزرگ مریضوں کو آنے جانے کا کرایہ بھی دیتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ "سماج کو ترغیب دینے والی اس عظیم ہستی کے کاموں کے بارے میں انہوں نے ‘دی بیٹر انڈیا ڈاٹ کام ‘ میں پڑھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جیاچندرن کی طرح 25 دسمبر کو کرناٹک کی سلاگٹي نرسما کا انتقال ہوا ہے ۔ سلاگٹي نرسما حاملہ خواتین کی زچگی میں مدد کرنے والی دایہ تھیں۔
انہوں نے کرناٹک میں اور بالخصوص وہاں کے ناقابل رسائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی خدمت کی۔ اس سال کے آغاز میں انہیں پدم شری ‘سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے صحت کی نگہداشت میں لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب دینے والے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اتر پردیش کے بجنور میں ڈاکٹروں کی سماجی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ "گزشتہ دنوں ہماری پارٹی کے کچھ کارکنوں نے مجھے بتایا کہ شہر کے کچھ نوجوان ڈاکٹر کیمپ لگا کر غریبوں کا مفت علاج کرتے ہیں۔ یہاں کے ہارٹ لنگس کریٹکل سینٹر کی جانب سے ہر ماہ ایسے میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں جہاں کئی طرح کی بیماریوں کی مفت جانچ اور علاج کا بندوبست ہوتا ہے ۔
ہر ماہ سینکڑوں غریب مریضوں کو اس کیمپ سے فائدہ ہورہا ہے ۔بے لوث خدمت میں مصروف ان ڈاکٹر دوستوں کے جوش کی تعریف لفظوں سے بیاں نہیں ہوسکتی ہے "۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کی ضمن میں انہوں نے ‘ سوچھ بھارت مشن’ کو کامیاب بنانے کی مہم میں مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ساتھ تین لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ صفائی مہم میں لگنے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذکر بھی ‘ دی بیٹر انڈیا ڈاٹ کام’میں ہے ۔
اسی طرح سے لوگوں کی زندگی سے حوصلہ دینے والی بہت سی کہانیاں ‘ دی پازیٹیو انڈیا ڈاٹ کام’ مکں ہے جن سے معاشرے میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے ۔
اسی طرح کے نوجوانوں کے بارے میں ‘یورس اسٹوري ڈاٹ کام’ ہے ۔
سنسکرت سیکھنے کے لئے ‘دی سنسکرت بھارتي ڈاٹ ان ‘ ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے آسانی سے سنسکرت زبان سیکھی جا سکتی ہے ۔