منے سوٹا( امریکہ) کی مسجد میں آئی ای ڈی سے دھماکہ

کوئی زخمی نہیں ہوا ‘دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور‘ آتش زنی سے عمارت کو نقصان ‘ پولیس کی رپورٹ
ہوسٹن ۔ 6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ ( آئی ای ڈی ) کی وجہ سے مضافات میں واقع منے پولیس کی مسجد جس میں مصلی نماز فجر کیلئے جمع ہورہے تھے دھماکہ ہوا ۔ ایف بی آئی کی اطلاع کے بموجب تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ نماز کیلئے جمع ہونے والے مصلیوں اور پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن دھماکہ سے مصلیوں کو صدمہ پہنچا اور وہ مایوس ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب اس دھماکہ سے گلومنگٹن اسلامک مرکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن امام مسجد کے دفتر کو آگ لگنے سے زبردست تباہی ہوئی ۔ دھوئیں کا بادل وسیع عمارت پر لہراتا ہوا دیکھا گیا ۔ دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے اور چیزیں دور جاکر گرپڑیں ۔ جب پولیس مقام حادثہ پر پہنچی تو انہیں دھویں کا بادل اور عمارت کو آتش زنی سے پہنچنے والا نقصان دکھائی دیا ۔ بلومنٹن پولیس کے سربراہ جیکس پاٹس نے کہا کہ ایف بی آئی کے ایجنٹ اور مرکزی محکمہ کے بموجب الکوہل‘ تمباکو‘ آتشی اسلحہ اور دھماکو مادوں کو بھی جلد ہی تحقیقات میں شامل کرلیا جائے گا ۔ خصوصی ایجنٹ انچارج رچرڈ تھرنٹن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ دھماکو آلہ اس کی وجہ تھا لیکن تحقیقات ہنوز جاری ہیں اور اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس نے اور کیوں کیا تھا ۔ مرکز کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے جو دھماکہ کے وقت عمارت میں موجود تھے کہا کہ مصلیوں کو ایک پک اپ لاری پارکنگ کے مقام سے دھماکہ کے بعد تیزی سے روانہ ہوتی نظر آئی ۔

انہوں نے اس حملہ کو آتشی بموں سے حملہ قرار دیا ۔ ایک پریس کانفرنس میں بین المذاہب مذاکرات کے ڈائرکٹر اسلامی مسلم امریکن سوسائٹی نے کہا کہ یہ آتشی بم حملہ تھا ‘ کوئی چیز دھماکہ سے پھٹ پڑی تھی ‘ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا چیز تھی لیکن کافی مقدار میں دھواں اٹھ رہا تھا ۔ آتش فرو عملہ فوری مقام حادثات پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی ۔ ایک زبردست دھماکہ سے پڑوسی جاگ گئے اور انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کسی وجہ سے عمارت کی کھڑکیاں آواز کررہی ہیں ۔ منے سوٹا کے نفاذ قانون محکمہ کی اطلاع کے بموجب 14 مسلم مخالف متعصب واقعات گذشتہ سال پیش آچکے ہیں ۔ بیورو برائے مجرمانہ جارحیت کے ریکارڈ کے بموجب اس زمرہ میں جرائم کی تعداد انحطاط پذیر ہے ۔ گورنر مارک ڈیٹن نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ نفاذ قانون عہدیداروں اور تحقیقات کنندوں کے ساتھ قریبی ربط رکھیں گے ۔ ہر عبادت گاہ چاہے وہ کسی بھی عقیدہ اور تمدن کی ہو لیکن منے سوٹا میں قائم کی گئی ہو انتہائی مقدس اور محفوظ قرار دی جاچکی ہے ۔
آسٹریلیا میں ناکام دہشت گرد حملہ کا سازشی رہا
ملبورن ۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کی پولیس نے آج ایک اور شخص کو جو مخالف دہشت گردی دھاؤں کے دوران تفتیش کیلئے گرفتار کیا گیا تھا اور جس کا مقصد ایک مسافر طیارہ کو مار گرانا تھا ‘ رہا کردیا ۔ 39 سالہ خالد مرہھی کو نیوساؤتھ ویلس پولیس اور آسٹریلیا کی مرکزی پولیس نے ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے کا جرم عائد کرنے کے بعد تفتیش کے بعد رہا کردیا ۔ قبل ازیں اُسے عدالت میں پیش کیا گیاتھا جہاں سے اس کی ضمانت پر رہائی منظور ہوئی ۔ مرہی 8دن تک پولیس حوالات میں رہ چکا ہے اور عہدیداروں نے اُسے حوالات میں رکھنے کیلئے خصوصی انسداد دہشت گردی اختیارات استعمال کئے تھے ۔ دیگر2 افراد بھی جو اس طیارہ کو گرانے کی سازش میں ملوث تھے مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں ۔