منور رانا اپنے مداحوں کے لئے ایک پیغام’ میں زندہ ہوں‘۔ ویڈیو

لکھنو ۔ ہندی اُردو کے مشہور شاعر اور کروڑ ہا لوگوں کی پسند منوررانا نے اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ’’ میں زندہ ہوں‘‘

۔سوشیل میڈیا پر منگل کی صبح سے اس طرح کی افواہیں گشت کرنے لگی کے ہندی اُردو کے مشہور شاعر منورانا اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=YHvmExKxNz8

دیکھتے دیکھتے یہ خبر ساری دنیا میں پھیل گئی اور سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم جیسے واٹس ایپ‘ فیس بک ‘ انسٹاگرام پر منور رانا کے انتقال کے خبر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوگئی۔

اپنے مداحوں کی بے چینی دور کرنے کے لئے منور رانا نے اسپتال سے ایک ویڈیو بناکر پوسٹ کیاجس میں انہوں نے اپنے سے محبت کرنے والوں کو پریشان نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ فکر نہ کریں ’’ میں زندہ ہوں‘‘۔ ویڈیو ضرور دیکھیں