ملبورن:امکانی دہشت گرد حملہ میں پیر کے روز دولوگوں کی موت او رتین اسٹریلین پولیس افیسر اور ایک محروس خاتون یہا ں پر واقعہ ایک عمارت میں زخمی ہوگئی۔
پولیس نے عمارت کو گھیر کر بندق بردار کا محاصرہ کیااور اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا‘ مذکورہ واقعہ ساوتھ ایسٹ ملبورن کے سنٹر بزنس ضلع سے گیارہ کیلو میٹر فاصلہ پر واقعہ برائے ٹون کے کی ایک عمارت میں پیش آیا تھا۔سیون نٹ ورک کی خبر کے مطابق بندوق بردار ’’ یہ ائی ایس ( اسلامک اسٹیٹ )ہے ۔
یہ القاعدہ ہے ‘‘کے نعرے لگارہا تھا۔ وکٹوریہ پولیس نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیایہ ’’ دہشت گرد حملہ‘‘ ہے یہ نہیں۔رپورٹس کے مطابق پولس نے بے اسٹریٹ اپارٹمنٹ براے ٹون میں مقامی وقت 4بجے کے قریب اپریشن کی شروعات کی ۔
مشتبہ دہشت گرد نے جہاں پر محروس کررکھا تھا جس کوبعد میں پولیس نے گو لی مار کرہلاک کردیا۔پولیس نے کہاکہ تین پولیس زخمی پولیس جوانوں کو اسپتال منتقل ‘جبکہ ایک کا علاج موقع پر ہی کیاگیا۔انڈریو کرسپ وکٹوریہ ڈپٹی پولیس کمشنر نے کہاکہ محروس عورت زخمی ہوئی ہے مگر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔