پٹنہ:کرنسی منسوخی کے فیصلے کی جنتا دل(یو)سربراہ نتیش کمار کی حمایت کے بعد جنتا دل(یو) کل اپوزیشن کے ملک گیر احتجاج سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے۔
کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے خلاف ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی بھی یہاں 30نومبر کو دھرنا دے رہی ہے۔ جنتا دل (یو)جنتا دل یو اس دھرنے سے بھی غیرحاضر رہے گا۔جنتا دل بہار یونٹ کے صدربی نارائن سنگھ نے کہاکہ ہم نے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے لئے مرکز کے فیصلے کی تائیدکی ہے اور اس اقدام کا خیرمقدم کیاہے لہذا ہم احتجاج جیسے امور میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اس کا مطالب یہ ہوا کہ پارٹی نے جس کی پرزور حمایت کی ہے اس کے خلاف احتجاج کیاجائے۔پارٹی صدر اور چیف منسٹر بہار نتیش کمارکی زیرقیادت اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد بند انہوں نے کہاکہ پیرکواپوزیشن پارٹیوں کے بند میں جنتا دل (یو) حصہ نہیں لے گی۔
واضح رہے کہ نتیش کمار نے مودی کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کالے دہن کے کیخلاف اسے مثبت فیصلہ قراردیا تھا۔