ممتا بنرجی کی سیاسی ملاقات سے وزیر اعظم مودی کی نیند حرام

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سر براہ ممتا بنرجی کی سیاسی ملاقاتوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی نیند حرام ہوگئی ہے۔2019

کے انتخابات میں غیر بی جے پی والے عظیم اتحاد کی تیاریو ں کے لئے سہ روزہ دورہ پر دہلی پہنچی ممتا بنر جی نے یو پی اے کی چیر پرسن سونیا گاندھی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سونیا گاندھی سے ممتا بنرجی سے قبل شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت ،این سی پی کے چیف شرد پوار اور ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کے علاوہ کئی وزراء سے بھی ملاقا ت کی ہے۔

ان ملاقاتوں سے سیا سی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔