ممتاز قادری کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کئے

کراچی۔/3مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے پھانسی دیئے گئے مجرم ممتازقادری جس کی تدفین بھی تین روز قبل ہوچکی ہے ،کے زائد از 7000حامیوں کے خلاف توڑپھوڑ اور تشدد برپا کرنے کا معالہ درج کیا ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو توہین رسالتؐ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ممتاز قادری نے انہیں ہلاک کردیا تھا۔زائد از 7000 احتجاجیوں نے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ریالی کے دوران مخالف حکومت نعرے بازی کی گئی۔ اخبار ’ ڈان ‘ کے مطابق تمام احتجاجیوں کے خلاف سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ممتاز قادری دراصل سلمان تاثیر کی سیکوریٹی پر مامور تھا تاہم 2011میں اس نے سلمان تاثیر کو توہین رسالت ؐ قانون پر تنقیدیں کرنے پر ہلاک کردیا تھا۔ سلمان تاثیر توہین رسالتؐ قوانین کوسیاہ قوانین سے تعبیر کیا کرتے تھے جو دراصل 1980ء کے دہے میں مرحوم ضیاء الحق کے دور حکومت میں متعارف کیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ریالی نکالی گئی جس میں شریک ممتاز قادری کے حامیوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔

پوپ فرانسس پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد۔/3مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسس توقع ہے کہ جاریہ سال پاکستان کا بالکل پہلی بار دورہ کریں گے۔ عہدیداران کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کیھتولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانس کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے اور یہ پیغام پاکستان کے وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے پوپ تک پہنچایا۔