ممتاز شخصیتوں کو شہری اعزازات صدر جمہوریہ نے پدم ایوارڈس پیش کئے

نئی دہلی ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) شعبہ حیات سے وابستہ ممتاز شخصیتوں بشمول ریلائنس انڈسٹریز کے بانی دھیرو بھائی امبانی (آنجہانی) سابق گورنر جگموہن ، فلمی اداکار انوپم کھیر اور اجئے دیوگن اور بیاڈمنٹن اسٹار سانیا نیہوال کو آج پدم ایوارڈس عطا کئے گئے جبکہ آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر نامور رقاصہ یامنی کرشنا مورتی سابق C&G ونود رانا لوک گلوکار مالینی اواستھی ماہر زراعت سبھاش پالیکر اور ماہر پکوان (شیف) ، محمد امتیاز قریشی، ان 50 ممتاز شخصیتوں میں شامل ہیں جن ہیں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اعزاز پیش کیا ۔ کوکیلا بین امبانی نے ان کے شوہر دھیرو بھائی امبانی کو پس از مرگ پیش کردہ پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر ان کے افراد خاندان بشمول دونوں فرزندان اور آئی ایل سربراہ مکیش امبانی اور ریلائنس ADA صدرنشین انیل امبانی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ممتاز اکیڈیمک حفیظ سوراب کنٹراکٹر ، ایڈیٹر انچیف اجیت گروپ آف نیوز پیپرس بریندر سنگھ ہمدرد، بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر، صدرنشین  شاہ پورجی پلونجی گروپ کے مستری بیاڈمنٹن کھلاڑی سانیا نیہوال سابق کمپوٹرولر اینڈ اڈیٹر جنرل آف انڈیا ونود رانے ممتاز سائنسداں اے وینکٹ راما راؤ اور صدرنشین ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیاسٹر و انٹرولوجی حیدرآباد ڈی ناگیشور ریڈی شامل ہے۔ صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں پانچ یوم و بھوشن کا پدما پدما بھوشن 43 پدم شری ایوارڈس عطا کئے جبکہ 43 پدم شری ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں ڈائرکٹر اسرو سٹیلائیٹ سنٹر ایم اناد ورائی ، لوک گلوکار مالینی اواستھی، فلمساز مدھر بھنڈارکر ہارمونیم نواز پنڈت تلسی داس بورکر ، بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن ماہر امراض قلب پروین چندرا شامل ہیں۔