نئی دہلی:انسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی جہدکار شبنم ہاشمی نے قومی سطح پر اقلیتوں کے خلاف تیزی کے ساتھ بڑھتے فرقہ وارانہ واقعات اور ہجوم کے ہاتھوں بے قصور اقلیتوں کی ہلاکتوں پر احتجاج نیشنل میناریٹی رائٹس ایوارڈ واپس کردیا۔
مرحوم کمیونسٹ نظریاتی قائد صفدر ہاشمی کی اہلیہ شبنم نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی کمیشن برائے مینارٹیز کی جانب سے دئے گئے نیشنل میناریٹی رائٹس ایوارڈ واپس کردیا۔
سال 2008میں قومی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے انہاد کی صدر شبنم ہاشمی کو یہ ایوارڈ پیش کیاگیا تھا