ممبئی کا سب سے بڑا قومی پرچلم مسلم علاقہ ناگپاڑہ میں لہرایاگیا

ممبئی۔ عروس البلاد ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ناگپاڑہ میںآج یہا ں ممبئی کے سب سے بڑے قومی جھنڈے کی رسم پرچم کشائی ممبئی کے میئر وشواناتھ مہادیشور کے ہاتھوں عمل میں ائی۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدابوعاصم اعظمی‘ مسلم اراکین اسمبلی امین پٹیل‘ اورممبئی میونسپل کارپوریشن میں سماج وادی پارٹی لیڈر رائیس شیخ اوردیگر افراد موجود تھے۔

مولاناحسرت موہانی چوک (ناگپاڑہ جنکشن) پر ساڑھے پانچ کروڑ کی لا گت سے نو ماہ کی قلیل مدت میں امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے منسوب نو تعمیر شدہ گارڈن او رمولانا آزاد کے نقش کابھی افتتاح عمل میں آیا۔

کارپوریٹر رائیس شیخ کے فنڈ سے تعمیر شدہ منی گارڈن کو انتہائی جدید طرز پر تعمیر کیاگیاہے۔

جہا ں عوام کے بیٹھنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کی سہولیات بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبئی کے میئر وشواناتھ مہاڈیشور نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ممبئی کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیااو رکہاکہ شہریوں کو تمام ترسہولیات مہیا کرانا کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے۔

سماج وادی پارٹی رہنما ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا آزاد نے ملک کی آزاد میں جو کردار ادا کیاتھا اور آزاد ی وطن کے بعد وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے جو خدمات انجام دی تھیں وہ اظہر المن الشمس ہے۔

لیکن مقام افسوس ہے کہ نسل نو سمیت سرکاری محکمہ انہیں فراموش کررہے ہیں نیز آج مولانا آزاد کی یاد میں ناگپاڑہ جنکشن جیسے شہر کے مصروف ترین چوراہے پر بھارت رتن مولانا آزا د کے نقش کی تعمیر سے انہیں ایک لمبے عرصہ تک یاد کیاجاسکے گا۔

ابو اعاصم نے سرکاری دفاتر سے آہستہ آہستہ آزاد کی تصاویر ہٹائے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ تمام سرکاری دفاتر میں دیگر مجاہدین آزاد کے ہمراہ مولانا آزاد کی تصویر کو بھی آویزاں کیاجانا صروری قراردیا جانا چاہئے۔