ممبئی :دودن قبل قلب پر حملے کے سبب فوت اداکاراوم پوری کی موت کے ضمن میں ممبئی پولیس نے ہفتہ کے روز حادثاتی موت رپورٹ( اے ڈی آر ) درج کی۔
Mumbai Police registers Accidental Death Report (ADR) in Om Puri's death; probe underway.
— ANI (@ANI) January 7, 2017
رپورٹس کے مطابق متوفی اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا کہنا ہے کہ موت کی وجہہ معلوم نہ ہوسکی ‘ جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے کہ اداکار کی موت کے پس پردہ کوئی گھنوانی سازش کارفرماہے۔
درایں اثناء پولیس کی جانب سے اوم پوری کے گھریلو ملازم اور ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اوم پوری کا جنم 1950میں ہریانہ کے امبالی کی ایک پنجابی فیملی میں جنم ہوا تھا۔ انہوں نے کئی ایک ایوارڈ جیتنے والی فلموں میں کام کیا ہے اور بیرونی فلموں میں بھی اپنی ادکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
ایک سو سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا انہیں اعزاز حاصل تھا اور وہ 1973کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں جہاں ان کے ساتھ نصیر الدین شاہ بھی اُس وقت طالب علم تھے۔اپنے چاردہوں کے ایکٹنگ کیریر میں انہیں پدما شری اور دو نیشنل فلم ایوارڈس سے بھی نوازاگیا ہے۔
ANI