ممبئی: شہر کے مصروف ترین علاقے بھینڈے بازار میں ایک تین منزلہ عمارت مہند م ہوگئی‘ جس میں دس لوگ کے مارے جانے اور پندرہ لوگ کے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں
بتایاجارہا ہے کہ زخمیوں میں محکمہ فائیر کے دوجوان بھی شامل ہیں۔ پچھلے ددنوں کی موسلادھار بارش میں کے بعد یہاں کی قدیم عمارتوں کو اسی طرح کا خدشہ لاحق ہے۔ ساوتھ ممبئی کے جے جے مارگ علاقے میں واقعہ اس قدیم عمارت کے ملبے میں 35سے 40لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے
https://www.youtube.com/watch?v=ZLfjIySoKpA
واقعہ کے فوری بعد فائیرانجن کی دس گاڑیاں او راین ڈی آرایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور راحت کاری کے کاموں شروع کردئے۔تنگ راستہ او رعوام کی بھاری بھیڑ جمع ہونے کی وجہہ سے راحت کاری ٹیموں کا مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ عمارت70سال پرانی تھی۔
You must be logged in to post a comment.