ممبئی میں بارش کی وجہہ سے تین ہلاکتیں

ممبئی: میٹروپولٹین شہر میں بارش کی دہشت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے‘ وکرولی علاقہ کے سوریہ نگر میں دولوگوں کی زمین کھسکنے کے سبب موت واقعہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ ایک شخص ممبئی کے ہی ورشا نگر میں عمارت مہندم ہونے کے واقعہ میں ہلاک ہوا۔ ہندوستان کی اقتصادی درالحکومت کہے جانے والے ممبئی شہر میں جاری بارش نے سال2005میں ائے کاٹاسٹروپی طوفان کی یاد دلائی جس میں پانچ سولوگ ہلاک ہوئے تھے۔

انتظامیہ شہر کے حالات سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ محکمہ سمکیات نے جانب سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ممبئی اور اس کے اطراف واکناف میں بھاری بارش کے متعلق الرٹ جاری کیاگیا ہے جبکہ بار ش کی وجہہ سے ٹرین او ربس نظام بری طرح متاثر ہے۔ ممبئی سنٹرل اور ہاربر لائن سے روزانہ سات ملین لوگ سفر کرتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین کھسکنے کے واقعات میں متعدد جگہ پڑیاں ہٹ گئی ہیں۔

ہوائی پروازوں میں تاخیر ہے ہورہی ہے جبکہ ائیر پورٹ سیلاب میں تبدیل ہوجانے کی وجہہ سے چھ پروزایں منسوخ بھی کردی گئی ہیں۔ ممبئی میں گنیش اتسو کی وجہہ سے زیادہ تر اسکول بند ہیں۔ مہارشٹرا کے وزیرتعلیم ونود تاوڑے نے چہارشنبہ کے روز بھی اسکول اور کالج بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر اشوتوش دیسائی جو 1800بیڈ کے اسپتال چلاتے ہیں نے کہاکہ’’ ہم انفیکشن کی وجہہ سے پریشان ہیں۔

بارش کا پانی ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زوردیا ے کہ وہ محفوظ رہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس سے بھی بات کرتے ہوئے مشکل حالات میں مرکزکے مکمل تعاون اور ساتھ کا بھروسہ دلایاہے۔

اس کے علاوہ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویند نے اپنے ٹوئٹ میں ملک کے مختلف مقامات بشمول ممبئی میں بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے افراد ‘ بچوں کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔رضاکارانہ تنظیمیں راحت کاری کے کام انجام دے رہی ہیں وہیں پر مساجد کے بشمول سکھوں اور جین منادر ‘ چیاریٹی اور گنپتی پانڈالوں سے متاثرہ علاقو ں میں بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں تک کھانا او رپانی پہنچنے کاکام کیاجارہا ہے۔ممبئی میں ہرسال مانسون کے دوران سیلاب جیسے صورتحال معمول کی بات بن گئی ہے۔