مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
ممبئی ۔ 29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے عازمین حج کے پہلے قافلہ کو چھتراپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ممبئی پر آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ یہ عازم حج کا پہلا سال ہے جس میں وہ بغیر کسی سبسیڈی کے فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے کہا کہ مہاراشٹرا کے علاوہ عازمین حج مدھیہ پردیش سے بھی ممبئی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے سعودی عرب کی حج کمیٹی کے تعاون سے حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں میں مکمل تیاریاں کی ہیں جو حج 2018ء کے لئے ہے ۔ یہ تیاریاں عازم حج کی بلارکاوٹ بروقت روانگی کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہیں ۔ جاریہ سال جنوری میں مختار عباس نقوی نے کہا تھا کہ عازمین حج کی سبسیڈی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق برخواست کردے گا ۔ انہوں نے آج کہاکہ سبسیڈی کی برخواستگی کے باوجود عازم حج کے اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ 57 کروڑ روپئے سے کم اخراجات میں جاریہ سال مختلف ایئر لائنز کی جانب سے عازمین حج کو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ روانہ کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ سال مختلف ایئرلائنز نے کرایوں کی مد میں عازمین حج سے 1,24, 852 عازمین حج کیلئے 1,030 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم حاصل کی تھی ۔ جبکہ جاریہ سال 973کروڑ روپئے 1,28,702 عازمین حج ‘ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر کرنے پرادا کریں گے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 57کروڑ روپئے کم ایئر لائنز کو جاریہ سال ادا کئے جائیں گے ۔ حالانکہ سبسیڈی برخواست کی جاچکی ہے ۔ سبسیڈی عام طور پر اس لئے فراہم کی جاتی ہے کہ اس سے ٹراویل ایجنٹس کو فائدہ پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ 1,75,025 ہندوستانی مسلمان جاریہ سال حج کیلئے اضافی معاشی بوجھ کے بغیر جارہے ہیں ۔ 1,75.025 مسلمانوں میں 37 فیصد و خاتون مسافر بھی شامل ہیں جو پہلی بار 1308محرم کے بغیر خواتین کے ساتھ حج ادا کریں گی ۔ ہر سال بعض حج عہدیدار بھی عازمین حج کے ساتھ سعودی عرب روانہ کئے جاتے ہیں ۔ جاریہ سال 100 خواتین آفیسرس کیلئے ایک جوڑا عازمین حج کی خدمت کیلئے روانہ کیا جائے گیا ۔ یہ بھی پہلی بار ہورہا ہے ۔ گذشتہ سال تک صرف مسلم عہدیدار سعودی عرب جایا کرتے تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں نقوی نے کہاکہ حکومت نے ممبئی سے جدہ تک بحری جہازوں کے ذریعہ حج کے سفر کی اجازت دی ہے جس سے سفر زیادہ کفایتی ہوجائے گا ۔