ممبئی سانحہ: ’مودی سب سے بڑا جھوٹے‘ بلٹ ٹرین نہیں چاہئے‘ ۔ راج ٹھاکرے کا بی جے پی پر حملہ

ممبئی۔جمعہ کے روز پیش ائے بھگدڑ کی واقعہ میں22لوگوں کی ہلاکت کے بعد ‘ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹا‘ قراردیتے ہوئے انتباہ دیا کہ جب تک مقامی مسافرین کے مسائل حل نہیں ہوتی ہم بلٹ ٹرین پراجکٹ کو منظوری نہیں دیں گے۔برہم راج ٹھاکرے نے کہاکہ ’’ہم ایک اینٹ بھی بلٹ ٹرین پراجکٹ کی لاگنے نہیں دیں گے۔

پہلے ممبئی کے مسافرین کے بنیادی مسائل کو حل کریں۔ اگر مودی کو چاہئے تو وہ بلٹ ٹرین گجرات میں چلائیں ۔ اگر وہ طاقت کا استعمال کریں گے تو ہم بھی اپنا ردعمل پیش کریں گے‘‘۔ بی جے پی اپنے تھیکھے حملے میں ٹھاکرے نے کہاکہ مودی نے سال2014لوک سبھا انتخابات میں جو وعدے کے تھے ان تمام وعدوں سے وہ پھر گئے ہیں۔’’ ہم نے وزیر اعظم سے بڑا جھوٹا کسی او رکو نہیں دیکھا۔

انہوں نے بڑے بڑے وعدے کئے اور انہیں’انتخابی جملہ‘قراردیتے ہوئے اس سے مکر گئے۔اس طرح کا جھوٹ کوئی شخص کس طرح بول سکتا ہے؟‘‘۔ مہارشٹرا نونرمان سینا کے صدر نے اپنے دعوے میں کہاکہ سریش پربھو کو ہٹاکر پیوش گوئل کو ریلوے منسٹر صرف اس لئے بنایاگیا ہے کیونکہ بلٹ ٹرین پراجکٹ کو قطعیت دی جاسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ گوئل ناکارہ ہے‘ پربھو بہتر تھے‘‘۔

ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے کہ وہ چرچ گیٹ سے ایک مارچ 5اکٹوبر کے روز بلٹ ٹرین کے خلاف نکالیں گے جس کی قیادت وہ خود کریں گے ‘ انہوں نے تمام ممبئی والوں سے بھی اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جمعہ کے روز پیش ائے بھگدڑ کے واقعہ کے بعد عوام کی جانب سے بلٹ ٹرین کو لیکر تیکھا ردعمل پیش کیاجارہا ہے ‘ لوگو ں کا کہنا ہے کہ ممبئی میں اٹھ ملین لوگ روز ٹرین میں سفر کرتے ہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کے مسلئے کو چھوڑ کر مہنگے بلٹ ٹرین پراجکٹ کی ضرورت کیاہے۔