حیدرآباد ۔ 2؍ مئی ( سیاست نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2019 کے سنسنی خیز فائنل میں ممبئی انڈینس نے انڈینس آج چینائی سوپر کنگس کو ایک رن سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹروفی پر قبضہ کرلیا ۔ حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کا بالخصوص آخری مرحلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔ ایک مرحلہ پر جیت کے لئے چھ گیندوں میں 9 رن بنانے کی ضرورت تھی اور اسٹار بیسٹمین شین واٹسن جو انتہائی جارحانہ تیوار اپنائے ہوئے 59 گیندوں میں 80 رن بنا چکے تھے‘ رن آوٹ ہوگئے ۔ ماہر و تجربہ کار لستھ ملنگا ممبئی انڈینس کے لئے مسیحا ثابت ہوگئے اور بولنگ کے ذریعہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ چینائی سوپر کنگس اپنے کپتان ایم ایس دھونی کے آوٹ ہونے کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکی تھی ۔
آئی پی ایل پر سٹہ بازی ، 2 گرفتار
حیدرآباد۔/12 مئی، ( سیاست نیوز) آئی پی ایل فائنل کرکٹ میچ پر سٹہ بازی چلانے والے 2 سٹہ بازوں کو نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا اور 40 ہزار رو پئے نقد ، 3 موبائیلس وغیرہ ضبط کرلئے گئے۔ سنی کمار جیسوال جو کرکٹ بوکی ہے اور نارائن گوڑہ وٹھل واڑی کا ساکن ہے وہ اپنے ساتھی بوکی ایس سائی کرشنا ساکن کواڑی گوڑہ کی مدد سے بڑے پیمانے پر کرکٹ پر سٹہ بازی چلا رہا تھا۔