ممبئی: پیر کی آخری ساعتوں میں چھترا پتی شیواجی انٹرنیشنل ممبئی ائیر پورٹ پر اتحاد کے ہوائی جہاز کا ٹائیر لینڈنگ کے دوران پھٹ پڑا ‘ عہدیداروں نے کہاکہ تمام مسافرین پوری طرح محفوظ ہیں۔
An Abu Dhabi-Mumbai Etihad Airways flight experienced tyre deflation after landing, was immediately towed from runway to parking bay: Etihad pic.twitter.com/CNJHMUwMQW
— ANI (@ANI) July 31, 2017
ہوائی جہاز ای وائی ۔204جو دبئی سے یہا ں پر پہنچاتھا سات بجے کے قریب محفوظ انداز میں لینڈنگ کیاگیا ‘ جس میں 196مسافرین ‘ اور جہاز کے عملے میں موجود تیرہ لوگ سوار تھے‘ سرکاری خبر کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
All passengers and crew are fine and engineers are ready to replace the deflated tyres after guests have disembarked the aircraft: Etihad pic.twitter.com/w49s0RPaDh
— ANI (@ANI) July 31, 2017
تاہم ممبئی ائیرپورٹ کا مذکورہ رن وے جس پر اس ہوائی جہاز کا ٹائر پھٹ گیاتھا کو کچھ دیر کے لئے بند کرتے ہوئے اتحاد ائیرلائنس کے مذکورہ جہاز کو رن سے ہٹایاگیا‘ اسی دوران دیگر ہوائی جہازوں کی آمد کے لئے دوسرے رن وے کا استعمال کیاگیا۔
ائیرلائنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسافرین اور عملے سے ہوائی جہاز کو خالی کرانے کے بعد انجینئرس اور جائزہ لینے والے عملے نے ہوائی جہاز سے نیچے اتر کر پھٹے ہوئے ٹائر کو تبدل کیا ۔