ملیشاء۔ چیانل کیلئے ذاکر نائیک کو کوئی زمین نہیں دی ہے

کولالمپور۔ملیشیاء کے وزیراعظم دفتر نے منگل کے روز ہندوستان کے چیانل کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ متنازعہ مبلغ ذاکر نائیک کو ان کے سٹلائیٹ پیس ٹی وی چیانل شروع کرنے کے لئے اراضی فراہم کی گئی ہے۔

پی ایم او نے اس بات کو”بے بنیاد“ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا کہ مبلغ کو ملیشیاء ٹیلی ویثرن ریڈیو اسٹیٹ براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک سلاٹ دیاگیا ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ”ہندوستانی نژاد ٹیلی ویثرن چیانل کی جانب سے ایک رپورٹ قابل توجہہ بن گئی ہے کہ“ جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ذاکر نائیک کو حکومت کی جانب سے ”اعزاز‘’سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستان کے انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حال ہی میں نائک پر 193کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے ہیں اور سری لنکا نے بھی پیس ٹی وی پر امتناع عائد کردیا ہے‘

ملیشیاء میں مبلغ کی موجودگی منقسم موضوعات میں تبدیل ہوگئی ہے۔

پچھلے ہفتہ کولالمپور میں ایک ریالی کے دوران ملیشائی اسلامک پارٹی کے نائب صدر تاون ابراہیم تاون مان نے کہاکہ نائیک کو ملک بدر کرنے سے وہ ضرور روکیں گے