نئی دہلی: کانگریس نے صدر دہلی پردیش کانگریس اجئے ماکن کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو مرکزی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے پروگرام کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی کے کنونیر چھتر سنگھ ہوں گے ۔
کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج امور دہلی پی سی چاکو نے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
کانگریس نے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلی مالیاتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ پر عوام کو درپیش مشکلات کے خلاف ملک گیر احتجاج کا منصوبہ بنایاہے۔