ممتاز سماجی جہدکار او رمورخ رام پنیانی اپنے اس ویڈیو میں گاؤ رکشہ کے نام پر ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات ایک منظم سازش کا حصہ ہیں جو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیاجارہا ہے۔
رام پنیانی اس ویڈیو میں سوامی وویکا نندا کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ہندوستان کی قدیم تاریخ کے حصہ میں گائے کا گوشت ہندو بھی استعمال کرتے تھے اور بلی کے لئے گائے کا استعمال بھی کیاجاتاتھا مگر اب گائے کو مذہبی رنگ دے کر اس کا استعمال مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے کیاجارہا ہے ۔ اور ہجومی تشدد میں گائے کے نام پر منظم طریقے سے مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات پچھلے چار سالوں میں کافی حد تک بڑھے ہیں۔رام پنیانی نے کہاکہ کوئی بھی مسلم حکمران نے گائے کشی کو فروغ نہیں دیا ہے بلکہ مسلم حکمرانوں نے اپنے جانشینوں سے کہاکہ وہ گائے ‘ ہندو عورت اوربرہمن کا احترام کریں۔
مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں جس سے آپ کو ہندوستان کی تاریخ کا بہتر انداز ہوگا جس کو ہندوتوا طاقتیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہیں۔