ملک کے سب سے غریب چیف منسٹر تریپورہ مانک سرکار سے ایک ملاقات۔ویڈیو

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ)کے لیڈر اور تریپورہ کے چیف منسٹر مانک پربھو محض پانچ ہزار روپئے تنخواہ پر اپنے خدمات انجام دیتے ہیں۔

نہ تو ان کے پاس کوئی اعلی شان گھر ہے اور نہ ہی کوئی لکژری گاڑی ہے اور ان کے پاس پاس کوئی ذاتی گاڑی ہے وہ پیدل اپنے آبائی مکان جو محض چار سو 32اسکوئر یارڈ پر مشتمل اور ٹین شٹ پر مشتمل گھر سے سکریٹریٹ جاتے ہیں اور جب سرکاری گا ڑی استعمال کرتے وقت ٹریفک قواعد کا پورا خیال رکھتے ہیں جبکہ چیف منسٹر مانک سرکارکی اہلیہ بھی اٹورکشا میں سفر کرتی ہیں۔

ان کے گھر کی موجودہ قیمت دولاکھ بیس ہزار روپئے ہے ۔دراصل مانک پربھو چیف منسٹر کی حیثیت سے جو تنخواہ حاصل کرتے ہیں وہ اپنی پارٹی کو دے دیتے ہیں او روہاں سے انہیں پانچ ہزا روپئے ماہانہ ملتے ہیں۔انتخابات سے قبل داخل کئے گئے اپنے حلف نامہ میں ان کی مجموعی دولت دس ہزار لکھی تھی۔

چیف منسٹر کے پاس نہ تو کوئی سل فون ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ای میل ہے۔ وہ ہر صبح اٹھ کر اپنے کپڑے خود ہی دھوتے ہیں۔ ان پراب تک کسی قسم کی بدعنوانی کا بھی کوئی الزام ندار د ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ 1998کے بعد سے وہ چیف منسٹر تریپورہ ہیں