ملک کی درالحکومت کے متعلق 14سے 16کی عمر کے 36فیصد بچوں میں عدم معلومات کا انکشاف۔

نئی دہلی۔ملک کے14سے 16سال کے بچوں میں سے قریب ایک چوتھائی اپنی زبان کو بغیر رکے آسانی سے نہیں پڑھ سکتے ہیں جبکہ 57فیصد بچے معمولی ضرب وتقسیم کو بھی کرنے میں اہل نہیں ہیں۔ دیہی تعلیم پر مبنی یہ حیرت انگیز رپورٹ منل کو جاری کی گئی۔

حیران کن بات یہ بھی ہے کہ 14فیصد بچوں کو جب ملک کا نقشہ دیکھایاگیا تو انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ ہندستان کی دیہی تعلیم کی تکلیف دہ تصویر میںیہ بھی نکل کر سامنے آئی کہ 21فیصد بچوں کو اپنی ریاست کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ ’ دی سروے فار دی اینول اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ فار رورل انڈیا 2017‘کے نام سے یہ سروے ملک کی چوبیس ریاستوں کے 28اضلاع میں کیاگیاتھا۔

چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم نے اسے حیران کب باتے ہوئے کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واقعی دیہی تعلیم کی زمینی حقیقت کیاہے او رہمیں اس جانب کیاکرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ابتدامیں لڑکا او رلڑکی کی تعلیم یکساں ہے لیکن 14سے 18سال کی عمر تک آتے آتے ایک بڑا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 32فیصد لڑکیا ں اور28فیصد لڑکے آگے کی پڑھائی نہیں کررہے ہیں۔