ملک کی ترقی میں اے ایم یو کا اہم رول

علی گڑھ : علیگڑھ یونیورسٹی کے 65ویں تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے بانی درسگاہ سر سید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہانھوں نے جس تعلیمی ادارہ کی بنیاد ڈالی ہے اس سے عظیم رہنما پیدا ہوئے ہیں ۔

جس کی پہلی قطار میں مولانا حسرت موہانی ،راجہ مہندر تاپ، خان عبد الغفار خان ،اور ڈاکٹر ذاکر حسین جیسے عظیم مجاہدین شامل ہیں۔اور مستقبل میں اس ادارہ سے ایسے نوجوان پیش ہوں گے جو ملک کی تعمیر میں اہم رول اد ا رکریں گے۔

انھوں نے تعلیم نسوان کے میدان میں اے ایم یو کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں چغتائی اور ممتاز جہاں جیسی خواتین نے سماج کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔رامناتھ کووند نے کہا کہ خواتین کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی پوشیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم یونیورسٹی میں شنکر دیا ل شرما میڈل بھی ایک طالبہ نے ہی حاصل کیا ہے جو قابل مبارکباد ہے۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی تعلیم و ترقی میں اہم رول ادا کرنے والی یہ یونیورسٹی 2020ء میں اپنے سو سال مکمل کر رہی ہے۔ایسے میں طلبہ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ سر سید احمد خان کے مشن کو آگے بڑھائے۔

انھوں نے کہا کہ اس ادارہ کے فارغین آج بھی ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی اپنی چمک دکھا رہے ہیں ۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں انہیں جنوبی افریقہ جانے کا موقع ملا۔وہاں ان کی ملاقات شاہی گھرانہ سے تعلق رکھنے والی وام تسیری فائر سے ہوئی مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ انھوں نے کہا کہ میں علی گڑھ یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہوں۔صدر جمہوریہ نے کہاکہ مشہور سائنسداں آئنسٹا ئن نہ اپنے شاگرد ڈولف کو اے ایم یو میں تعلیمی خدمات انجام دینے کیلئے بھیجا تھا جو یہاں شعبہ فزکس میں استاد مقرر کئے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں ملک کی ایک سو چالیس کا وزیٹر ہوں لیکن اے ایم یو میں آنے کی دیرینہ خواہش تھی جس کی آج تکمیل ہوئی۔انھو ں نے اس موقع پر طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کا شارٹ کٹ اختیار نے کریں بلکہ سخت محنت کریں اسی میں کامیابی کی کنجی ہے۔

اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے صدر جمہوریہ ہند کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دمیں اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں شریک ہورہا ہوں۔گورنر نے کہا کہ سر سید احمد خاں نے علی گڑھ میں جو تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے ا سکی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیروں ملک میں بھی ایک خاص شناخت ہے۔ا س سے فارغ ہونے والے طلبہ ڈاکٹر ذاکر حسین ،حامد انصاری اور دوسرے شامل ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آ ج جن طلبہ کو گولڈ میڈل حاصل کے ہیں میں سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔لیکن لڑکوں کے تناسب سے زیادہ لڑکیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وہ قابل ستائش ہے۔انھو ں نے طلبہ سے کہا کہ خود احتسابی کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کریں۔کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کیا ۔جلسہ کی نظامت یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر جاوید اختر نے کی ۔اور جلسہ کا اختتام قومی ترانہ پر عمل میں آیا۔