ممبئی: رندیپ ہوڈا نے بذریعہ ٹوئٹ کیاکہ میڈیا او رسوشیل میڈیا ہم تمام کے اندر خوف او رعدم تحفظ پھیلنے کا ذمہ دار ہے جس میں مذہبی اور طبقے واری نفاق بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تو ہمارے اندر امن کا رحجان بنتا ہے۔
ہم ایسا کرنے سے گریز کررہے ہیں جس کی وجہہ سے مذہبی بحث اور دیگر نفاق میڈیا پیدا کررہا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ہم مسلم ہیں اور خود کو اس ملک میں غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ ہم یہاں ایک ہزار سال سے ہیں۔
اگر ہم دلت ہیں اور زندگی کے ہر موڑ پر خود کو ذلیل ہوتامحسوس کررہے ہیں۔ اگر ہم ہندوہیں اور اچانک سونچنے پر مجبور ہوجائیں گے گائے ملک کے ہر کونے میں ذبح کی جارہی ہے۔
اگر تم جین ہو اور سونچنے پر مجبور ہوجائیں کہ مذہب کے لئے ہمیں سمجھوتا کرناپڑیگا۔اگر آپ پنچابی اور اچانک سونچنے لگے کہ ہمارے تمام نوجوان نشہ کی لت میں پڑگئے ہیں۔
ایسا نہیں دورہیں سوشیل میڈیا سے ۔ خبریں دیکھنا بند کردیں اور مذہبی بحث میں نہ پڑیں۔ صرف اپنے اطراف دیکھیں آپ کا دوست ہے جو کسی دوسرے مذہب یا طبقے کا ہے۔ تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ دنیا کے سب سے خوبصورت ملک میں ہیں ۔ رندیپ ہوڈا‘ ایکٹر
Just look around you at your friends who belong to different castes , communities and religions… pic.twitter.com/VsCbJFJI0B
— Randeep Hooda (@RandeepHooda) May 28, 2017