ملک میں ملازمتیں گھٹنے اور بیروزگاری میں اضافہ ، ہر سال ۲؍ کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہوا ۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری

ملک میں ملازمتیں گھٹنے اور بیروزگاری میں اضافہ ہونے پر کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ دہلی کے کانگریس دفتر میں پارٹی کے ترجمان منیش تیواری نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بیروزگاری کے مسئلہ پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں مودی جی ملک کے عوام سے وعدہ تو اچھے دنوں کا کیا تھا۔

ہر سال نوجوانوں کو 2 کروڑ نوکریاں دینا کا وعدہ کیا تھا لیکن نوکریاں بڑھنے کی بجائے الٹے گھٹ گئی ہیں۔ تیواری نے کہا کہ 2018 میں ایک کروڑ لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں۔