ملک میں تیزی سے بڑھ رہی نفرت سے ڈاکٹر کفیل افسردہ ، ایک منٹ کے لئے لائٹ بند رکھنے کی اپیل

گورکھپور : ملک میں تیزی سے پھیل رہی نفرت او رختم ہورہی اخوت و محبت سے ڈاکٹر کفیل احمد خان نے حد افسردہ ہیں ۔انہوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے ۹؍ جولائی کو رات نو بجے ایک منٹ کے لئے اپنی لائٹوں کو بند رکھیں

اور بلا تفریق و مذہب وذات ظلم و تشدد کا شکا ر ہوئے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرے کریں ۔ڈاکٹر کفیل خان نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ وہ فوراً ہی الٰہ آباد ہائی کورٹ میں دوعر ضیاں فائل کرکے واپس ہوئے ہیں ۔ان عرضیوں میں سے ایک بڑے بھائی عدیل خان کے خلاف فرضی جعلسازی کا مقدمہ ہونے سے متعلق ہے جب کہ دوسری کاشف جمیل پر ہوئے جان لیوا حملہ کی سی بی آئی جانچ کروانے سے تعلق رکھتی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ کاشف پر ہوئے حملہ کی سی بی آئی سے جانچ کروانے کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے مطالبہ کررہے ہیں ۔کیونکہ اس معاملہ میں ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔انھوں نے کہا کہ ہماری خاندان کی طرح ہی ملک کے الگ الگ مقامات پر ظلم و تشدد او رنفرت کا شکار ہوئے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرے کریں ۔

امن محبت اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے ۹ جولائی جو رات ۹ بجے ایک منٹ کے لئے اپنی گھروں دکانوں اور دفتروں کی لائٹس آف کریں