لندن ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم جنہیں دنیا کی معمر ترین اور طویل عرصہ تک ملکہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، آج قصر ونڈسر میں اپنی 91 ویں سالگرہ انتہائی سادگی سے منائیں گی ۔ جہاں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اور نہیں ہوگا ۔ لندن میں واقع قصر ونڈسر میں اپنی سالگرہ منانے کے لیے ملکہ نے اپنی دیگر تمام مصروفیات ملتوی کردی ہیں ۔ البتہ ان کی سالگرہ کے موقع پر شاہی توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔ دنیا میں طویل عرصہ تک ملکہ برقرار رہتے ہوئے انہوں نے اپنی ہی دادی کی پڑ دادی ملکہ وکٹوریہ کا ریکارڈ ستمبر 2015 میں توڑ دیا تھا ۔ گذشتہ سال تھائی لینڈ کے مہاراجہ بھومی بول ادولیہ دیج کے 88 سال کی عمر میں انتقال کے بعد ملکہ ایلزبتھ دنیا کی طویل ترین عرصہ تک ملکہ برقرار رہنے والی خاتون بن گئی ہیں ۔۔