ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گوداموں پر دھاوے

۔116 مقدمات درج ۔ 12.30 کروڑ روپئے مالیتی اشیا ضبط
حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے عہدیداروں نے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گوداموں پر دھاوے کرکے 116 مقدمات درج کرلئے اور پیاکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 12.30 کروڑ روپئے مالیتی اشیاء ضبط کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اوزان و پیمانہ جات کے اسسٹنٹ کنٹرولر بھاسکر ریڈی کے زیرنگرانی 15 خصوصی ٹیموں نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گوداموں بشمول امیزان، فلپ کارٹ، بگ بازار اسٹاک پائنٹ، میگی فوڈ پراڈکٹس، ڈابر انڈیا لمیٹیڈ، ایل جی الیکٹرانکس، فلپس کمپنی، ووڈا فون اسٹاک پوائنٹ، سمسنگ گودام، ہیولز انڈیا لمیٹیڈ اور دیگر کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گوداموں پر دھاوے کئے ۔ بھاسکر ریڈی نے کہاکہ پیاکیجنگ اشیاقوانین کی خلاف ورزی پر عوام تلنگانہ کنزیومر ہیلپ لائن کے ٹول فری نمبر 180042500333 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں یا محکمہ کے فیس بُک اور ٹوئٹر کے ذریعہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اطلاعات فراہم کرسکتے ہیں۔