حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد لمسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے اتوار کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاسی پارٹیو ں کے تعاون کے بغیر مرکز میں کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکے گا ۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابا ت میں ٹی آر ایس پارٹی کی تائید کرنے کا اعلان کیا ۔
رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ میں تلنگانہ اور تلنگانہ عوام کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کیلئے میری تمام تر طاقتیں صرف کردوں گا۔ اگر ٹی آر پارٹی ۱۷؍ نشستوں پر کامیاب ہوتی ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹی آر ایس پورے ۱۷؍ نشستوں پر کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں انتخابات ایک ہی دن رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس ۱۶ ؍ نشستوں اور مجلس کو ایک نشست حاصل ہوگی ۔
انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ مقامی جماعتوں کے تعاون کے بغیر مرکز میں حکومت بننا نا ممکن ہے ۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی حکومت 280سیٹوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات تلنگانہ میں ۱۱؍ اپریل کو ہونے جارہے ہیں جب کہ نتائج ۲۳؍ مئی کو منعقد ہوں گے ۔