معمر والدین کے ساتھ ’بدسلوکی‘ کرنے والے بچوں کو ماں باپ کا گھر چھوڑ دینے کی بات دہلی ہائی کورٹ نے کہی۔

بدسلوکی کرنے والے تین بیٹوں کے ساتھ مقیم سینئر سٹیزن جوڑ ے کو حالیہ دنوں میں اسوقت کچھ راحت محسوس ہوئی جب دہلی ہائی کورڈ نے اپنے جاری کردہ احکامات میں کہاکہ فوری طور پر دو بیٹوں کو والدین کے گھرسے بیدخل ہوجائیں جبکہ ایک کو حکم دیا ہے کہ وہ والدین سے رشتہ رکھے اور گذارے کے لئے پانچ ہزار روپئے انہیں ادا کرے
نئی دہلی۔اپنے بیٹوں کی زیادیتوں نے محمد آفتاب کھیری عمر68سال اور ان کی بیماری کی حالت میں بستر پر پڑی اہلیہ جن کی عمر57سال کی ہے اپنے گذ ر بسر کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگئے ۔عدالت نے مذکورہ بچوں سے کہا ہے کہ وہ جائیداد سے فوری بیدخل ہوجائیں اور پولیس سے کہاکہ سینئر سٹیزن کی حفاظت کو یقینی بنانے کاکام کریں۔

آفتاب کھیری کے بیٹے نے ٹربیونل کے احکامات کو چیالنج کیاتھا جس فیصلے کی حمایت دہلی ہائی کورٹ نے بھی کی۔وہ شمالی دہلی میں تین منزلہ عمارت میں اپنی اہلیہ اور بیس سالہ بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں۔جہاں مذکورہ تین گروانڈ فلورپر رہتے ہیں‘ ان کا بیٹے دوسری اور تیسری منزل پر مقیم ہیں۔

اپنی شکایت میں ٹریبونل سے آفتاب کھیری نے کہاکہ باوجوداسکے کہ انہوں نے اپنے گھر کی تزین نو کے لئے ایک بڑی رقم لگائی اور اپنے بچوں کو علیحدہ رہائش فراہم کی ‘ وہیں وہ لوگ بیس ہزا ر روپئے مجھے اپنی بیوی کے علاج کے لئے نہیں دے رہے ہیں جو میری آج کی بڑی ضرورت ہے۔

میل ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے آفتاب کھیری نے کہاکہ 2015سے ان کے بیٹے اور ان کی بیویاں ہمارے ساتھ بڑی بدسلوک ہوگئی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ’’ ان کی لوگوں کی بدسلوکی ہمارے تئیں بڑھ گئی ہے اور کوئی بھی میری بیمار اہلیہ کی خدمت نہیں کرتا۔ ان کی حالت خراب ہے ‘ اور بچوں کے برتاؤکے بعد ذہنی الجھنوں کا وہ شکار ہے۔ میں نے اپنے بچوں کے لئے بہت کچھ کیاہے‘ مگر یہ انہو ں نے جائیداد کے لالچ میں اس طرح کا برتاؤ کررہے ہیں‘‘۔

معمر شہریوں کی عدالت میں پیروی کررہے سینئر وکیل جیانت بھٹ نے کہاکہ کھیری کی توہین کے لئے ان کی بہواؤں نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے‘ اور الزام عائد کیا ہے کہ آفتاب کھیری کی عدالت میں پیش کی گئی درخواست اور بیان ان کی عزت نفس کو نقصان پہنچارہا ہے۔

آفتاب کھیری جو ایک پرنٹنگ پریس چلاتے تھے نے دعوی کیا ہے کہ ان بچوں نے وہ بھی ان سے چھین کر انہیں مجبور بنادیاہے۔جسٹس سدھارتھ مریدل او رجسٹس دیپا شرا نے اس کیس میں بچوں کے گھر سے بیدخلی کا فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے اسٹیشن ہاوز افیسر ہاوز غازی نے معمرشہریو ں کی نگرانی میں مستقبل طورپر عملہ متعین کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ معمر شہریوں اور ان کی جائیداد کو تحفظ فراہم کیاجاسکے۔تاہم میل ٹوڈے کا ماننا ہے کہ کھیری کے بیٹے اب بھی ا ن کے گھر میں ہیں اور مسلسل دونوں کو ہراساں کررہے ہیں۔