معمر خاتون کے قتل کے بعد ’ سریتا وہاں آر ڈبلیو اے باہر داخلے پر امتناع کے لئے گیٹس چاہتے ہیں۔

ساوتری کے گھر کے باہر ‘ دروازہ سہ گلی کے باہر مرکزی سڑک تک خون کی ایک قطارتھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر لگا واحد سی سی ٹی کیمرے کام نہیں کررہا ہے

نئی دہلی ۔ ایک سال بل سریتا وہار پاکٹ ایل کے مکینوں نے ضلع کے ساب ق سینئر پولیس افیسر سے کہاتھا کہ وہ ان کا بلاک پولیس سے ساتھ ربط کی وجہہ سے ایک مثالی علاقہ بنا ہوا ہے‘ کیونکہ یپاں پر پولیس نے بہتر سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیاہے اور روزبہ روز یہاں کا جائزہ بھی لیاجاتا ہے۔مگر ہفتہ کے روزتیس سال قدیم اس کالونی میں ایک 72سالہ ساوتری پانڈے ان کے گھر میں گلہ کاٹ کر قتل کردیاگیا

۔واقعہ کے پیش نظر مکینوں ویلفیر اسوسیشن ( آر ڈبلیو اے)نے پولیس سے کہاکہ قریب کی متنازعہ اراضی کے ذریعہ ’’ باہر والے‘‘ اس علاقے میں داخل ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہاں پر ایک گیٹ نصب کی جائے۔

ایل بلاک کے آر ڈبیلو اے مکین مکیش وادھوا نے انڈین ایکسپریس سے کہاکہ’’یہاں پر اندر آنے او رباہر جانے کے لئے دو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔

مگر پڑوس کے گاؤں سے لوگ ڈی ڈی اے پارک کے لئے ہمارے بلاک میں داخل ہوتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں ان کا داخلہ روکا جائے۔ ہمارے کالونی کے قریب ہی متنازعہ زمین ہے‘ جس پر کوئی گیٹ نہیں ہے۔

بعض اوقات مقامی لوگوں باہر والوں کو کالونی میں داخل ہونے سے روکتے ہیں ۔ اگر مستقبل گیٹ لگ جائے۔

یہ رک جائے گا‘‘۔ ساوتری کے شوہر سابق آر کے پانڈے جو ڈائرکٹر دہلی اسٹاک اکسینج تھے ‘ ایک میٹنگ سے واپسی کے دوران چھ بجے کے وقت میں ان کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔ ڈی سی پی (ساوتھ ویسٹ) چینوائی بسوال نے کہاکہ تھا کہ’’ گھر میں داخلہ آسان دیکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ بند نہیں تھا‘‘۔

مگر بیٹے سنجے پانڈے جو کہ چارٹڈ اکاونٹنٹ ہے نے دعوی کیاہے کہ ’’ میری ماں کے کانوں اور ہاتھوں میں سونے کے زیور او رنکلس تھے جو نہیں ہے‘‘۔ واقعہ جہاں پر پیش آیا ہے وہاں سے سنجے اپنی ماں کے گھر کے عقب میں مقیم تھا ۔ساوتری کے گھر کے باہر ‘ دروازہ سہ گلی کے باہر مرکزی سڑک تک خون کی ایک قطارتھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر لگا واحد سی سی ٹی کیمرے کام نہیں کررہا ہے۔کالونی میں45سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور آر ڈبلیو اے کا دعوی ہے کہ تمام کام بھی کررہے ہیں اور پولیس نے اتوار کے دوبجے تک تمام فوٹیج اکٹھا بھی کئے ہیں۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پاکٹ میں ستر سال کی عمر کے 45سینئر سٹیزن ہیں۔

پولیس اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ اس جرم میں کہیں ساوتری کے گھر کے روبرو زیر تعمیر عمارت کا تعمیری ورکر س توملوث نہیں۔ کالونی کے دیکھ بھال کرنے والے ورکرس کی بھی ایک فہرست پولیس نے تیار کی ہے۔

درایں اثناء سریتا وہار کے ایس ایچ او سنجے سنہا نے اتوار کے روز موقع پر معائنہ کیا جنھیں آر ڈبلیو اے ممبران نے نشاندہی کرائی کے کئی مقامات پر بانڈری وال ٹوٹی ہے‘ اور ساتھ میں ڈی ڈی اے پارک کی دیوار یں بھی ٹوٹی ہیں۔ سنہا نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ قار دھار تاروں کے ذریعہ اس کو بند کریں۔