معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ، دواخانہ میں شریک 

 

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کی صحت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لیلاوتی اسپتال میں شریک کروایاگیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نمونیا کے سبب انہیں دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔اس بات کا اطلاع ٹوئیٹر پر دی گئی ۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل انہیں خرابئی صحت پر دواخانہ میں شریک کیاگیا تھا ۔ تب انہیں سینے میں درد اور انفیکشن کی شکایت تھی ۔اس کے سبب انہیں تین دن آئی سی یو میں شریک کروانا پڑا ۔ پھر آج بھی انہیں نمونیا کے سبب کے دواخانے میں شریک کیاگیا ۔