مظفر نگر : اسی یوگی کا اثر ہی کہاجائے گا‘ افس میں جائزہ لینے کے اندرون ایک ہفتہ‘ ادتیہ ناتھ حکومت نے اترپردیش میں مظفر نگر فسادات سے متعلق مقدمات سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیاہے۔
سال 2013کے مظفر نگر فسادات میں سریش سنگھ رانا کے رول کے متعلق سارے ملک کو واقفیت حاصل ہے یہ کہاجارہا ہے کہ ادتیہ ناتھ حکومت سال2013کے فسادات میں ضلع اور اس کے اطراف اکناف کے ’بے قصور ‘‘ پرافراد پر دائرکئے گئے مقدمات دستبراری اختیار کرلی جائے گی۔
بی جے پی نے ایسے کئی لیڈرس کو اپنا امیدوار بنایاتھا جن پر تشدد کے لئے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
کئی ایک جن میں سنگیت سوم بھی شامل نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔سال2013فسادات میں اشتعال انگیز کے الزام میں نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت ماخوذ رانا نے خودسپردگی اختیار کی تھی۔
سال 2013میں ضلع شاملی کے مظفر نگر میں ہوئے فرقہ وارنہ تشدد میں کم از کم 62افراد ہلاک اوردس ہزار مسلمان بے گھر ہوگئے تھے۔