مشیرآباد حلقہ اسمبلی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح

عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد۔25مارچ(سیاست نیوز) ریاستی وزیربلدی نظم ونسق وشہری ترقی مسٹر کے ٹی راما رائو اسمبلی حلقہ مشیرآباد کے مختلف بلدی ڈویثرنوں میںکروڑ ہاروپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی ‘رکن پارلیمنٹ سکندر آباد وسابق مرکزی وزیربنڈارودتاتریہ‘ رکن اسمبلی مشیرآباد ڈاکٹر جی لکشمن‘ مئیربلدیہ گریٹر حیدرآباد بی رام موہن‘ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کمشنر جناردھن ریڈی ‘رکن اسٹانڈنگ کمیٹی بلدیہ گریٹر حیدرآباد ایس سرینواس ریڈی‘ جناب شریف الدین کے علاوہ متعلقہ کارپوریٹرس بھی موجود تھے۔ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کی شروعات لور ٹینک بنڈ سے کی جہاں پر انہوں نے بی ٹی روڈ کاسنگ بنیاد رکھا جو اسمبلی حلقہ کے تمام چھ بلدی ڈویثرن میں8.49کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جائیںگے ۔ بعدازاں انہوں نے کواڑی گوڑہ ڈویثرن میں ساٹھ لاکھ کی لاگت سے تعمیرکئے جانے والے بھیمہ میدان کمیونٹی ہال کابھی سنگ بنیاد رکھا۔اور96.50لاکھ کی لاگت سے مشیرآباد مچھلی مارکٹ میں 450ایم ایم کی سیوریج لائن کا سنگ بنیاد بھی کے ٹی آر کے ہاتھوں رکھا گیا۔اڈیکمیٹ ڈویثرن میں4.66کروڑ کی لاگت سے سی سی روڈ‘ رام نگر ڈویثرن میں2.92کروڑ کی لاگت سے نہرونگر کمیونٹی ہال کاسنگ بنیاد ‘ اور آخر میںگاندھی نگر میں چالیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدنی میونسپل مارکٹ کامپلکس کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھاگیا ۔اس موقع پر وزیر کی گلپوشی اورشال پوشی بھی کی ۔ کے ٹی راما رائو نے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی بلدی اور محکمہ آبرسانی کے حکام کوہدایت دی۔ بعدازاں سرینواس ریڈی رکن اسٹانڈنگ کمیٹی بلدیہ گریٹر حیدرآباد وکارپوریٹر رام نگر ڈویثرن نے مشیرآباد اسمبلی حلقہ میںکروڑ ہاروپیوں کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیرکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آنے والے دنوں میںمشیرآباد ریاست تلنگانہ کا مثالی اسمبلی حلقہ بننے کا ادعا کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت تلنگانہ کے لئے عوامی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میںشامل ہے اور اس کے لئے جو وعدے مشیرآبا د اسمبلی حلقے کی عوام سے کئے گئے تھے انہیںپورا کرنے کاکام کیاگیاہے ۔ انہو ںنے کہاکہ مشیرآباد مچھلی مارکٹ میں نئی سیوریج لائن کی اشد ضرورت تھی کیونکہ برسات کے دنوں میںیہاںپر عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ ایک مرتبہ سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد پورے علاقے میںآلودہ پانی کے سڑکوں پر بہنے کا مسئلہ پوری طرح ختم ہوجائے گا۔