مشہور صحافی او رنیوز اینکر ابھیشا ر شرما نے اپنے شو نیوز چکرا کے دوسری قسط میں خلاصہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رام مندر کے نام پر وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ منظم طریقے سے ہندوؤں کے اندر ڈر او رخوف کاماحول پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کاکہاکہ سپریم کورٹ کی اہمیت کو کم کرنے اور عدالت عظمی کو ہندوؤں کا دشمن قراردینے کی بھی سازشیں کی جارہی ہے ۔
انہوں نے اپنی اس دوسری قسط میں بی جے پی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے جنوری میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر سنوائی کی تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد بی جے پی کے اعلی قائدین اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات برسرعام یہ با ت کہنے سے نہیں چونکے کے سپریم کورٹ کو مذہبی معاملات کے متعلق فیصلے سننے سے گریز کرنا چاہئے۔
حالانکہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اس طرح کا بیان کیرالا کی سبریملا مندر کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تھا مگر یہ بیان ایسے وقت میں دیاگیا ہے جب کچھ دن قبل ہی ایودھیاکے متنازعہ معاملے پر سپریم کورٹ نے سنوائی جنوری تک ٹال دی ہے۔
ابھیشار شرما نے اپنے اس ویڈیو میں مغلوں کی وراثت‘ ایودھیا میں بھگوان رام کی وشال مجسمہ نصب کرنے اور ایسے بہت سارے عنوانات کوموضوع بحث لایاہے۔ویڈیو ضرور دیکھیں