فلم ’ملک‘ کے ہدایت کار انوبھاؤ سنہا اپنے فلم کے پرموشن کے دوران کچھ سوالو ں کا جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر دہشت گردی کسی ایک مخصوص مذہب کی کارستانی ہے تو وہ کس طرح اپنے ہی لوگوں کو دہشت گرد حملوں میں ہلاک کررہے ہیں۔
انوبھاؤ سنہا نے کہاکہ’’اگر اسلامی دہشت گردی ہے تو کس طرح مسلمان ہی مسلمانوں کا مشرقی وسطی میں قتل کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہاکہ یہ اسلامی دہشت گردی نہیں ہے دراصل ایک منظم سازش کا حصہ ہے جو اوپر سے ملنے والی ہدایتو ں کے مطابق کاروائی کرتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچانے کاکام کرتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جس دن میں ہم ہمارے اندر پھیلائی گئی نفرت کا چشمہ اتار کردیکھیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ یہ اسلامی دہشت گردی تو ہرگز نہیں ہے اور ہم پھر اپنے پڑوسی کے دکھ درد میں شامل ہوجائیں گے۔
انوبھاؤ سنہا نے فلم ملک کے متعلق وضاحت کرتی ہوئی کہاکہ سیاسی سازشوں کا شکارہونے کے بجائے لوگوں کو حقائق کو جاننے کی ضرورت ہے تاکہ آپسی بھائی چارے کو نقصان نہ ہوسکے۔
فلم کی ادکارہ تاپسی پنو بھی اس موقع پر موجو دتھیں ‘ جنھوں نے ملک کے موجودہ حالات ‘ پولرائزیشن کی سیاست پر بھی تفصیلی بات کی۔ اس انٹریو کا کچھ حصہ پر مشتمل ویڈیو ز یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں